احمد آباد،02؍جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مرکزی وزیر اور شعلہ بیاں خاتون بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی نے آج کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کا ایک ہونا وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت اور ان کی سیاسی طاقت کا سب سے بڑا اشارہ ہے۔مسز ایرانی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے باوجود اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے پوری اکثریت کے ساتھ الیکشن جیتے گی۔مسز ایرانی نے مودی حکومت کی چار سال کی حصولیابیاں کوشمارکرانے کے لئے یہاں جی ایم ڈی سی آڈیٹوریم میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کا ایک ہونا ملک کے شہریوں کو پیغام ہے کہ یہ پارٹیاں اپنے مفاد اور خود کو کسی طرح بچائے رکھنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔اس میں عوام کے لئے یہ بھی پیغام ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں میں یہ دم خم نہیں ہے کہ وہ اکیلے صرف اپنے نظریات، پالیسی میکریا رہنما کے طور پر ہندوستان کا دل جیت سکیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا ایک ہونا وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت اور ان کی سیاسی طاقت کا سب سے بڑا اشارہ اور مثال ہے۔ ایسا کرکے انہوں نے یہ مان لیا ہے کہ ان میں وزیر اعظم کا اکیلے مقابلہ کرنے کا دم نہیں ہے۔